انہونی کو ہونے سے زندہ قومیں اپنے جذبے سے روکتی ہیں‘ملک محمد احمد خان

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونا عوام کی امنگوں کے مطابق ہے‘ترجمان حکومت پنجاب

منگل 28 فروری 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) ملک محمد احمد خاں ترجمان حکومت پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سارے معاملے کو صرف پی ایس ایل کے فائنل کے حوالے سے نہیں دیکھتا۔حبس زدہ معاشرے کو سانس لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔خوف اور نا امیدی کے عفریت کو صرف ہمت اور امید ہی شکست دے سکتی ہے۔ہمارا سفر ناامیدی سے امید او ر کامیابی کے جذبے سے بھرپور معاشرے کی طرف ہے۔

یہ صرف پی ایس ایل کا فائنل نہیں ہے، بلکہ وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا عزم ہے جسکا مقصد دہشت گردوںکو ببانگ دھل للکارناہے۔موت کا خوف ہم سے بھرپور زندگی گزارنے کا حق نہیں چھین سکتا۔انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان کایہ کہنا کوئی انہونی ہو سکتی ہے تو انہونی کو ہونے سے زندہ قومیں اپنے جذبے سے روکتی ہیں تو یاد رکھیے کہ یہ صرف پی ایس ایل نہیں ہے بلکہ میرے الفاظ میں قوم کا تعاون،جو ش و جذبہ ہے جو اس لیگ کو کامیاب بنائے گی۔

(جاری ہے)

موت کے خوف سے زندہ رہنا نہیں چھوڑتے اور روح کے پرواز کرنے کے ڈر سے جینا نہیں چھوڑا جا تا۔ ہمیشہ خیر اور شر کی جنگ میں خیر کا ساتھ دیتے ہیں۔ ہم عوام سے امید کرتے ہیں کہ ایک قوم کی صورت میں حکومت کا ساتھ دے کر اس لیگ کو کامیاب بنائیں گے۔اور انشاء اللہ رب کریم ہمیں سرخرو فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :