ینگ ڈاکٹرز کی سروسز ہسپتال کی ایمر جنسی کے سوا باقی شعبوں میں مسلسل آٹھویں روز بھی ہڑتال

آج تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں کام بند کر دیں گے‘ الٹی میٹم

منگل 28 فروری 2017 21:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سروسز ہسپتال کی ایمر جنسی کے سوا باقی شعبوں میں مسلسل آٹھویں روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر آج بدھ تک مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں کام بند کر دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرزنے سروسز ہسپتال میں پیش آنے واقعہ اور اپنے دیگر مطالبات کے حق میں گزشتہ روز بھی ایمر جنسی کے سواباقی شعبوں میں کام بند رکھا جس کے باعث علاج معالجے کی غرض سے آنے والے سینکڑوں مریض مایوس واپس لوٹ گئے ۔

دوسری طرف ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ہمارے مطالبات کو خاطر میں نہیں لایا جارہا ۔ حکومت اینٹی کرپشن کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرے ،ایک بیڈ ایک مریض کی پالیسی پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے ۔الٹی میٹم کے مطابق حکومت کے پاس مطالبات تسلیم کرنے کے لئے آج بدھ تک کا وقت ہے دوسری صورت میں پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں مکمل کام بند کر دیا جائے گا ۔