وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

پاک فوج کی مالی ضروریات، آئندہ مالی سال 2017-18 کے بجٹ کے حوالے سے امور زیر غور آئے ْحکومت مسلح افواج کے ڈویلپمنٹ اور قومی سلامتی کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریگی،اسحاق ڈار

منگل 28 فروری 2017 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کی مالی ضروریات، آئندہ مالی سال 2017-18 کے بجٹ کے حوالے سے امور زیر غور آئے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کی مالی ضروریات بالخصوص آئندہ مالی سال 2017-18کے بجٹ کے حوالے سے امورزیر غور آئے ۔

اس موقع پر پاک فوج کے جاری منصوبوں اور نئے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت مسلح افواج کے ڈویلپمنٹ اور قومی سلامتی کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کریگی۔