کرغزستان کے وزیراعظم سورون بے جین بیکوف ای سی او کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے استقبال کیا، 21توپوں کی سلامی دی گئی، مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

منگل 28 فروری 2017 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) کرغزستان کے وزیراعظم سورون بے جین بیکوف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او )کے 13 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نورخان ایئر بیس پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ان کا استقبال کیا ۔کرغز وزیراعظم کو اس موقع پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور مسلح افواج کے ایک چاق و چوبند دستہ نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

متعلقہ عنوان :