متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزرکا مشترکہ اظہار تعزیت

منگل 28 فروری 2017 21:40

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر راشد خلجی اور اراکین نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ٹنڈو جام سیکٹر کے یونٹ 11-Eکے کارکن وقار عرف وکی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی اللہ تعالی ٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر و جمیل عطا فرمائی(آمین ) علاوہ ازیں ایم کیو ایم کے کارکن وقار عرف وکی کی نماز جنازہ اور تدفین میں رکن زونل کمیٹی تسلیم رشید ،ٹنڈو جام سیکٹر کے ذمہ داران سجاد عالم ،شیر علی و بلدیاتی نمائندے اور کارکنان سمیت عزیز و قارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔