سندھ یونین کونسل اور کمیونٹی اکنامک اسٹرینتھننگ سپورٹ پروگرام کے تحت لیسنز لرننگ اینڈ ایکسپیرنس شیرنگ ورکشاپ

منگل 28 فروری 2017 21:40

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) تھر ڈیپ رورل ڈویلپمنٹ پروگرام ( ٹی آر ڈی پی) کی جانب سے مقامی ہوٹل میں سندھ یونین کونسل اور کمیونٹی اکنامک اسٹرینتھننگ سپورٹ(ایس یو سی سی ای ایس ایس) پروگرام کے تحت لیسنز لرننگ اینڈ ایکسپیرنس شیرنگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ہے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فیاض علی بُٹ نے کہا کہ وہ وومین کمیونٹی لیڈرز سے بہت زیادہ متاثر ہیں جو کہ اپنے دیہاتوں میں تبدیلی لانے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر بنا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ رورل ڈویلپمنٹ پروگرام کے کمیونٹی کو ترقی دینے کی کوششوں کا دائرہ کارصوبہ سندھ کے تمام اضلاع تک پھیلایا جانا چاہیے انہوں نے ایس یو سی سی ای ایس ایس پروگرام کے ساتھ حکومت سندھ کی کمٹمنٹ اور اس مقصد کے لیے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک(آر ایس پی این) کے چیئرمین شعیب سلطان خان نے نہ صرف آر ایس پیزکی تاریخ کے بارے میں بتایا بلکہ پاکستان ، بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک میں ڈویلپمنٹ اپروچ کے اثرات کے بارے میں تفصیلات بتائیں انہوں نے کہا کہ لوکل کمیونٹز کے با اختیار ادارے سے جو کہ اسٹیٹ کے سماجی ستون بناتے ہیں انتظامی اور سیاسی ستونوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ پائیدار تبدیلی و ترقی کے عمل کو بھی مستحکم کرتی ہیں انہوں نے سندھ کے 18اضلاع میں سی ڈی ڈی اپروچ کو فروغ دینے پر حکومت سندھ کی کوششوں کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ کے مزید 6 اضلاع میں یونین کونسل پاورٹی ریڈکشن پروگرام شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ڈویژنل کمشنر حیدرآباد ساجد جمال ابڑو نے اس موقع پر وومین کمیٹی لیڈرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خواتین کا اعتماد اور ان کا ویژن حیران کن ہے انہوں نے کہا کہ ترقی اور غربت میں کمی کے لیے آر ایس پیز کی کوششیں معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کریں گی اس موقع پر معروف ماہر اقتصادیات پروفیسر قیصر بنگالی نے سماجی تحرک جس کے ذریعے معاشروں میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے کے کردار کو سراہا ڈپٹی کمشنر جام شورو منور علی مہیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سماجی تحرک کے ذریعے دیہی معاشروں میں آنے والی تبدیلی سے بہت متاثر ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عورتوں کو بے اختیار رکھنے والی فرسودہ روایات کے خلاف خواتین نے بغاوت کی ہے اور اپنے دیہاتوں میں تبدیلی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس موقع پر وائس چیرمین ٹی آر ڈی پی صبیحہ شاہ ، ٹی آر ڈی پی کے سی ای او اللہ نواز سموں، آر ایس پی این کے خلیل احمد ٹیٹلے اور یورپین یونین کی مس کیتھرین نے بھی خطاب کیا ورکشاپ میں تھرپارکر ، دادو ، مٹیاری اور جامشورو کی وومین کمیونٹی لیڈرز نے بھی اپنے تجربات حاضرین سے شیئر کیے اور کہا کہ مقامی سطح پر منظم ہونے کے بعد وہ خود کو بااختیار اور معاشرے کا اہم رکن سمجھتی ہیں انہوں نے کہا کہ تھوڑی مدد اور رہنمائی کے ساتھ خواتین اپنے خاندانوں اور معاشروںکی غربت کم کرنے اور انہیں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ورکشاپ میں 8 اضلاع جامشورو ، دادو ، ٹنڈو محمد خان ، ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری ، سجاول ، لاڑکانہ اور شکارپور کے پروگرام مینیجرز نے اب تک کی کارکردگی اور آیندہ سالوںکے لیے مقرر کردہ اہداف سے متعلق تفصیلات بتائیں واضح رہے کیSUCCESS پروگرام جو کہ یورپین یونین کا فنڈڈ پروگرام ہے پرسندھ کے 8 اضلاع میں ٹی آر ڈی پی ، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام ، سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن اور رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے ذریعے عملدرآمدکیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :