قتل کے مجرم کو موت کی سزا کا حکم

منگل 28 فروری 2017 21:40

حسن ابدال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) قتل کے مجرم کو ساڑھے تین سال بعد موت کی سزا سنا دی گئی۔اسد علی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسن ابدال نے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد ندیم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسد علی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسن ابدال نے 20-9-13کو تھانہ سٹی کی حدود میں عامر ولد حاجی سجاد سکنہ محلہ محمود آباد حسن ابدال کے قتل کے جرم میں گرفتار ملزم محمد ندیم ولد خادم حسین سکنہ ہزارہ روڈ محلہ محمود آباد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور دولاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ مقدمہ نمبر 181تھانہ سٹی حسن ابدال میں 20ستمبر 2013ء کو درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :