حیدرآباد میں جونیئر ڈاکٹرزکا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج

منگل 28 فروری 2017 21:40

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) حیدرآباد میں جونیئر ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا ، سول ہسپتال کی او پی ڈی کے باہر جونیئر ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں تین گھنٹہ تک احتجاج کیا اس دوران وہ وارڈز میں گئے نہ او پی ڈی میں مریضوں کو چیک کیا ڈاکٹرز کا مطالبہ کہ ان کے وظیفہ و مراعات میں اضافہ کیا جائے اور ان کے جائز مسائل فوری حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :