قتل کے ملزم کو سزا ئے موت اور5 سال قید بامشقت کا حکم

منگل 28 فروری 2017 21:40

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) عدالت نے قتل کے ملزم کو سزا ئے موت اور5 سال قید بامشقت کا حکم سنادیا، ایڈیشنل سیشن جج مٹیاری نے قتل کے ملزم شبیر کماں کو قتل کا جرم ثابت ہو نے پر سزائے موت سنادی ہے جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں اسی مجرم کو مزید 5 سال قید بامشقت اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے شبیر کماں پر الزام ہے کہ اس نے تین سال قبل پرویز کماں کوقتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :