ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظرحیدرآبادضلع میں پولیس ہائی الرٹ

منگل 28 فروری 2017 21:40

․ حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ نے ملک بھر میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظرضلع بھر میں پولیس کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پرنیشنل ایکشن پلان کے تحت حیدرآباد پولیس کا ٹارگٹیڈ آپریشن جاری ہے ایس ایچ او مکی شاہ، ایس ایچ او سخی پیر، ایس ایچ او فورٹ ، ایس ایچ اوجی او آر، ایس ایچ اوٹنڈو یو سف، ایس ایچ او حالی روڈ پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت جنرل ہولڈ اپ کے دوران ٹارگیٹیڈ چھاپہ مار کاروائیاں 38افراد گرفتار 15کے خلاف کیس داخل کردیا ہے تھانہ سخی پیر پولیس نو آباد گلی سے ملزم محمد عمر ولد اکرام الدین قریشی کوگرفتار کر کے ایف آئی آر زیر دفعہ 3/11سندھ ریزیڈنس ایکٹ کیس داخل، تھانہ سخی پیر کی حد میں واقع لطیف مسافر خانہ پر چھاپہ مار کر عبدالر حمن عرف کلّو ولد امیر دین قریشی سکنہ پنجرہ پول کوگرفتار کر کے ایف آئی آر نمبر 15/2017 زیر دفعہ 3/11سندھ ریزیڈنس ایکٹ کیس داخل کی ہے ایک اور کاروائی کے دوران قائدآباد کے علاقے میں واقع خان اسٹیٹ ایجنسی پر چھاپہ مار کر دلاور یوسفزئی ولد یامین یوسفزئی کو گرفتار کر کے ایف آئی آر نمبر 16/2017 زیر دفعہ3/11 سندھ ریزیڈنس ایکٹ کیس داخل کی گئی ہے تھانہ فورٹ کی حد ریلوے کالونی سے 3 ملزمان عبدل ظہیر ولد گل وران ،آغاخیل پٹھان، عبدالکبیر ولد خوازق خان آغاخیل اور اصلاح الدین ولد عبدالصمد آغا خیل پٹھان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر نمبر 4/2017اور ایف آئی آر نمبر 5/2017 زیر دفعہ 3/11 سندھ ریزیڈنس ایکٹ کیس داخل کی ہے ایک اور کارروائی کے دوران تلسی داس روڈ پر واقعہ اپناہوٹل پر چھاپہ ملزم محمد عمر فا روق ولد جا وید خان پٹھان کو گرفتار کر کے اور ایف آئی آر نمبر 6/2017 زیر دفعہ3/11 سندھ ریزیڈنس ایکٹ کیس داخل تھانہ جی او آر کی حد میں واقع ایگریکلچر کمپلیکس پر چھاپہ مار کر شعیب جو نیجوکوگرفتار کر کے ایف آئی آر نمبر 09/2017 زیر دفعہ 3/11 سندھ ریزیڈنس ایکٹ کیس داخل کی گئی تھانہ حالی روڈ کی حد، الشفیق کالونی میں چھاپہ ملزمان شاہ علی خان ولد عثمان خان پٹھان سکنہ باجوڑ ایجنسی اور فاروق احمد ولد ابراہیم کو گرفتار کر کے ایف آئی آر نمبر 21/2017 زیر دفعہ 3/11سندھ ریزیڈنس ایکٹ کیس داخل کی گئی تھانہ مکی شاہ پولیس نے غیر قانو نی رہائش پذیر ملزم حبیب اللہ ولد سید ولی سکنہ جلال آباد کو 14فارنرز ایکٹ مقد مہ درج کر لیا ہے ٹنڈو یوسف کی حد، بدین ریلوے کراسنگ سے غیر قانونی رہائشی 3 افغانیوں نصراللہ ،دوست محمد، اور حمیر افغانی کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کرائم نمبر 5/2017زیر دفعہ 14فارنرز ایکٹ مقد مہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :