کرغستان کے وزیراعظم ای سی او کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے

منگل 28 فروری 2017 23:06

کرغستان کے وزیراعظم ای سی او کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے  اسلام آباد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) کرغستان کے وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ، ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کیا ، ایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ، ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور21توپوں کی سلامی دی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو کرغستان کے وزیراعظم اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویںسربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کا شانداراستقبال کیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ ان کوگلدستہ پیش کیا۔ (وخ+ن م)

متعلقہ عنوان :