پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائر اور حاضر سروس ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں دائر تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

منگل 28 فروری 2017 23:00

پاکستان اسٹیل ملز کے ریٹائر اور حاضر سروس ملازمین کے واجبات کی عدم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس عدنان الریم میمن پر مشتمل ڈویثرن بینچ نے پاکستان اسٹیل ملز کی یونینز اور دیگر پنشنرزکی جانب سے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی ۔حاضر سروس ملازمین کے پروانڈنٹ فنڈ کی ماہانہ کی گئی کٹوتی کی رقم 2009ء سے پروانڈنٹ فنڈ ٹرسٹ میں جمع نہ کروانے اور ریٹائر ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے دائرتمام آئینی درخواستوں کو یکجا کرکے شنوائی کا حکم دے دیا ۔

ورکرز ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ریحان شاہ ،ایکس ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے چیئر مین نظام الدین اور جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ کی آئینی درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت نے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ سماعت کے موقع پر تمام کیسز کو یکجا کرکے سماعت کی جائے ۔

(جاری ہے)

آئندہ سماعت27مارچ کو ہوگی ۔اس موقع پر عدالت میں ورکرز ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین ریحان شاہ ،جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ ،ایکس ایمپلائز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نظام الدین ،سجن یونین (سی بی ای) کے ایم سی کے صدر سیدذوالفقارشاہ کے علاوہ ریٹائر ملازمین کی بڑی تعداد اور اسٹنٹ اٹارنی جنرل ،اسٹیل ملز کے لیگل ایڈوائزر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :