خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں کو ہیلتھ انشور نس فراہم کرنا خوش آئند ہے ، گورنر سندھ
سانگھڑ ، شکار پور ، بدین اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع شامل ہیں،صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ سے گفتگو پہلے مرحلہ میں ضلع بدین کے ایک لاکھ 51 ہزار خاندانوں میں ہیلتھ انشورنس دی جائیگی،سائرہ افضل تارڑ
منگل 28 فروری 2017 22:57
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں خط غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے انھیں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی نا گزیر ہے اس ضمن میں وزیر اعظم کے پروگرام برائے قومی صحت خوش آئند اور غریب افراد کے ایک نعمت سے کم نہیں ۔
ملاقات میں فاقی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وزیر اعظم کے پروگرام برائے قومی صحت کے تحت ابتدا ء میں صوبہ سندھ کے چار اضلاع کو رکھا گیا ہے ان اضلاع کے نام سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو فراہم کئے تھے چاروں اضلاع میں سروے مکمل کرلیا گیا ہے جہاں 5 لاکھ 13 ہزار خاندان خط غربت سے بھی نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت خاندانی سطح پر ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلہ میں ضلع بدین کے ایک لاکھ 51 ہزار خاندانوں میں ہیلتھ انشورنس مارچ 2017 ء کے آخر تک دے دی جائے گی جبکہ دیگر تین اضلاع میں مراحلہ وار پروگرام مرتب کئے جارہے ہیں اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی اس پروگرام کا دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.