چین ‘بحیرہ جنوبی چین میں لمبے عرصے تک کیلئے پانی کے اندر اپنا پہلا آبزرویشن پلیٹ فارم تعمیر کرے گا،وانگ پن سیان

منگل 28 فروری 2017 22:57

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) چین بحیرہ جنوبی چین میں لمبے عرصے تک کیلئے پانی کے اندر اپنا پہلا آبزرویشن پلیٹ فارم تعمیر کرے گا۔چائنہ اکیڈمی آف سائنسز کے وانگ پن سیان نے شنگھائی میں سائنٹیفک فارم پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ جنوب مشرقی چین میں لمبے عرصے تک کام کرنے والے آبزرویشن نیٹ ورک پلیٹ فارم کی تعمیر کا کام تانگ جی یونیورسٹی شنگھائی کے تعاون سے شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خبررساں ادارہ کے مطابق اس پلیٹ فارم کیلئے مختص جگہ اور ریسرچرز کی تفصیلی معلومات انسٹیوٹ آف اکائواسٹکس نے اس معاملہ کی حساسیت کی وجہ سے بتانے سے انکاری ہے،پانی کے اندر تعمیر ہونے والا آبزرویشن پلیٹ فارم سمندری تہہ میں مادی،کیمیکل اور جیولوجیکل طور پر جانچنے کے ساتھ ساتھ اور بہت سے معاملات کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔بحیرہ جنوب مشرقی چین میں ساحلی سمندر سے دور اس پراجیکٹ کی ڈرلنگ چین کے سائنسدانوں کی رہنمائی میں کی جارہی ہے،13مختلف ملکوں جس میں امریکہ،فرانس،اٹلی اور جاپان کے 33سائنسدان شامل ہیں،یہ سائنسدان سات فروری کو ہانگ کانگ کے علاقہ وکٹوریا ہاربر سے جنوبی بحیرہ چین کی جانب رواں ہوچکے ہیں اور اس پراجیکٹ کی پہلی ڈرلنگ مکمل ہوچکی ہے۔…(خ م)

متعلقہ عنوان :