کراچی، صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ،محمد زبیر

منگل 28 فروری 2017 22:46

کراچی، صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح  ،محمد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں صوبہ میں نئے صحت کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں ، وفاقی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے پروگرام برائے قومی صحت کے تحت صوبہ میں خط غربت سے نیچے زندگی گذارنے والوں کوہیلتھ انشورنس فراہم کرنا انتہائی خوش آئند ہے ۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گورنر ہائوس میں قومی صحت خدمات و ضوابط اورباہمی ربطہ کی وفاقی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات میں کیا ۔وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے گورنر سندھ کو وزیر اعظم کے’’ پروگرام برائے قومی صحت ‘‘ کے تحت صوبہ میں کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں خط غربت سے نیچے رہنے والے افراد کی تعداد زیادہ ہے انھیں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی نا گزیر ہے اس ضمن میں وزیر اعظم کے پروگرام برائے قومی صحت خوش آئند اور غریب افراد کے ایک نعمت سے کم نہیں ۔

ملاقات میں فاقی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وزیر اعظم کے پروگرام برائے قومی صحت کے تحت ابتدا ء میں صوبہ سندھ کے چار اضلاع کو رکھا گیا ہے ان اضلاع کے نام سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو فراہم کئے تھے چاروں اضلاع میں سروے مکمل کرلیا گیا ہے جہاں 5 لاکھ 13 ہزار خاندان خط غربت سے بھی نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں وزیر اعظم کے پروگرام کے تحت خاندانی سطح پر ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائے گی ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلہ میں ضلع بدین کے ایک لاکھ 51 ہزار خاندانوں میں ہیلتھ انشورنس مارچ 2017 ء کے آخر تک دے دی جائے گی جبکہ دیگر تین اضلاع میں مراحلہ وار پروگرام مرتب کئے جارہے ہیں اسی طرح دیگر اضلاع میں بھی اس پروگرام کا دائرہ کار کو وسعت دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :