کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر21ملزمان کے خلاف مقدمات درج

منگل 28 فروری 2017 22:31

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر21ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد پولیس نے مالک مکان شاہ رخ ، کرایہ دار اسجد غنی ، نسیم اقبال ، نور محمد ، بہادر شاہ ، اکسیر ، گل اختر ، گلفام ، پروین ، دانش اور ساجد علی کے خلاف کرایہ دار ی ایکٹ کی خلاف ورزی پر جبکہ تھانہ صدر واہ پولیس نے محمد ملک ، سعید اختر ، نوید ، نذیر ، اویس کو دوکان میں سیکورٹی انتظامات مکمل نہ ہونے پر ، تھانہ سول لائن پولیس نے سائونڈ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر ظہور ، میر احسان ، طاہر اور وقار جبکہ تھانہ پیرودہائی پولیس نے فضل الرحمن کو 14فارنر ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :