پاک فوج پی ایس ایل فائنل میں سکیورٹی کی ذمہ داری پوری کریگی،میجرجنرل آصف غفور

آپریشن ردالفسادکاایک ہی پیغام ہے کہ ہمیں اس فسادکوردکرناہے،آپریشنزکسی خاص صوبےکےافراد کیخلاف نہیں ہورہی،دہشتگردی کیخلاف ہرآپریشن کامیاب ہوا،دہشتگردوں کو’’را‘‘سمیت دیگردشمن ایجنسیوں کی سپورٹ حاصل ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 20:17

پاک فوج پی ایس ایل فائنل میں سکیورٹی کی ذمہ داری پوری کریگی،میجرجنرل ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017) : ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورنے کہاہے کہ پاک فوج پی ایس ایل فائنل میں سکیورٹی کی ذمہ داری پوری کریگی،آپریشن ردالفسادمیں ایک ہی پیغام ہے کہ ہمیں اس فسادکوردکرناہے،ردلفسادمشترکہ آپریشن ہے،دہشتگردی کیخلاف ہرآپریشن کامیاب ہوا۔ آپریشن ضرب عضب کامقصدشمالی وزیرستان میں دہشتگردعلاقوں کی کلیئرنس تھی۔

پاک فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن ردالفساد میں فساد پھیلانے والوں کیخلاف ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے استحکام کومزیدمضبوط کرناہے۔دہشتگردی کیخلاف ہرآپریشن کامیاب ہوا۔زیادہ ترآپریشن ریاست کی رٹ کوبحال کرنے کیلئے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت دہشتگردوں اور اس کے ہمدردوں کاخاتمہ کرینگے۔

(جاری ہے)

میجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرتمام ادارے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد زیادہ ترمارے گئے یا افغانستان چلے گئے۔ دہشت گرد افغانستان میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کو ’’را‘‘سمیت دیگردشمن ایجنسیوں کی سپورٹ حاصل ہے۔ افغانستان کے ساتھ فوج کاتعاون ہے۔ افغانستان کے ساتھ بارڈرمکینزم بہترکرنے کی ضرورت ہے۔ بارڈرکھولنے کیلیےافغانستان کو بارڈرپرکچھ اقدامات کرنے چاہیے۔ افغانستان خود مسائل سے گزررہاہے۔

افغانستان نے بھی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہماری سرزمین افغانستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب،کوئی صوبہ نہیں۔ کارروائیاں کسی خاص صوبے کے افراد کے خلاف نہیں ہورہی۔ دشمن ایجنسیوں کی سپورٹ کےبغیردہشتگرد کارروائیاں نہیں کرسکتے۔ مشتبہ افراد کی بلاتفریق گرفتاریاں ہورہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :