ای سی اوکااجلاس2025ء کے اہداف کاتعین کرے گا،نوازشریف

تنظیم کامقصدرکن ممالک کے مفادات کاتحفظ کرناہے،کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام معززمہمانوں کوپاکستان آمدپرخوش آمدید کہتاہوں۔وزیراعظم نوازشریف کاپیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 20:04

ای سی اوکااجلاس2025ء کے اہداف کاتعین کرے گا،نوازشریف
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017) : وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ ای سی اوکااجلاس2025ء کے اہداف کاتعین کرے گا،تنظیم کامقصدرکن ممالک کے مفادات کاتحفظ کرناہے،کانفرنس میں شرکت کیلئے تمام معززمہمانوں کوپاکستان آمدپرخوش آمدید کہتاہوں۔انہوں نے ای سی اوسے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کامقصدرکن ممالک کے مفادات کاتحفظ کرناہے۔

(جاری ہے)

مشترکہ ثقافتی ورثہ ہمارااثاثہ ہے۔ای سی اوسربراہان کی اجلاس میں شرکت اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ای سی اوایک نئے اقتصادی بلاک کی تشکیل عمل میں لائے گی۔جس کیلئے ای سی اوکااجلاس2025ء کے اہداف کاتعین کرے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے تمام معززمہمانوں کوپاکستان میں آمدپرخوش آمدید بھی کہا۔

متعلقہ عنوان :