حکومت اگر پاکستانیوں کی خیرخواہ ہے تو عافیہ کو وطن واپس لا کر اخلاص ثابت کرے، میری بہن ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی سزا کاٹ رہی ہے ،ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 28 فروری 2017 22:03

ْکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ میری بہن ایک محب وطن پاکستانی ہونے کی سزا کاٹ رہی ہے۔ وہ ملک میں حقیقی تبدیلی کی خواہشمند تھی۔ تعلیمی انقلاب کے ذریعے قوم کے ہر بچے کو عزت ، وقار اور تحفظ دینے کا خواب لے کر وطن آئی تو ظالموں کو برداشت نہیں ہوا۔

معصوم بچوں سمیت ظلم کی یہ داستان 14 برس سے جاری ہے جو تہذیب یافتہ دنیا کے منہ پر ایک زناٹے دار طمانچہ ہے۔مارچ 2017 میں قوم کی بیٹی عافیہ کے قید ناحق میں 14 سال مکمل ہونے کے موقع پر وہ اپنی رہائش گاہ پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کراچی ڈویڑن کے سینئر نائب صدرسیف الرحمان ، جماعت اسلامی جمشید ٹا?ن کے ذمہ دار فہیم اللہ خان،پاسبان کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد، ، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم حمزہ صدیقی، مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن ن کراچی کے جنرل سیکریٹری خلیل ستی، پاکستان ملت پارٹی کراچی کے رہنما حفیظ جتوئی، ہومین رائٹس نیٹ ورک کراچی زون کے صدر انتخا ب عالم سوری، درس قرآن نیٹ ورک کے رہنما شفیق اجمل، جوانان پاکستان کراچی کے رہنما نعیم خان،سوشل جسٹس نیٹ ورک کے رہنما ایڈوکیٹ ظہیر الحق،غریب اتحاد پارٹی کے چیئرمین الحاج احمد حسین ہارون، روزنامہ جرم کے چیف ایڈیٹر عبدالاحد، صحافی و کالم نگار حفیظ خٹک، عافیہ موومنٹ خواتین ونگ کی رہنما عذرا خان و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس میں پاکستان کے سیاسی و سماجی رہنما اظہار یکجہتی کیلئے شریک ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار بھی کریں گے کہ اب خاموش نہیں رہ سکتے۔

متعلقہ عنوان :