Live Updates

تحریک انصاف نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل رکوانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

muhammad ali محمد علی منگل 28 فروری 2017 19:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2017ء) تحریک انصاف نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل رکوانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے فیصلے پر تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

قرارداد کے متن کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سیکورٹی رسک کے باعث پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہ کرایا جائے۔ غیر ملکیوں سمیت ہزاروں لوگ ایونٹ میں شرکت کریں گے اور سیکورٹی رسک کی صورت میں ان سب کی جان کو خطرہ ہو گا۔ قرارداد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی برائے اقلیتی امور شنیلا روتھ نے جمع کرائی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات