مرغی کے گوشت میں 17روپے اضافے کیخلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 28 فروری 2017 21:53

مرغی کے گوشت میں 17روپے اضافے کیخلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے مرغی کے گوشت میں 17روپے اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔

(جاری ہے)

تحریک التوائے کار کے متن میں کہا گیا ہے کہ پچھلے پندرہ دنوں کے درمیان پانچ بار وقفے وقفے سے مرغی کے گوشت میں اضافہ کیا گیا جو کہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔155روپے سے شروع ہونے والی قیمت اب 195 تک پہنچ چکی ہے۔گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گوشت کی قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ واپس لیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔