موجود ہ حکمران ٹولے کو اپنی ناکامی نظر آنا شروع ہو گئی ہے اب بے سروپااعلانات کر کے پاناما چور احتساب سے بچ نہیں سکتے ‘اعجاز چوہدری

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ملک اور قوم کو لوٹنے کے سواکچھ نہیں کر رہی غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں ‘سابق صدر پی ٹی آئی پنجاب

منگل 28 فروری 2017 21:48

موجود ہ حکمران ٹولے کو اپنی ناکامی نظر آنا شروع ہو گئی ہے اب بے سروپااعلانات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ملک اور قوم کو لوٹنے کے سواکچھ نہیں کر رہی غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران ٹولہ اپنی تجوریاں بھرنے میں لگا ہوا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ موجود ہ حکمران ٹولے کو اپنی ناکامی نظر آنا شروع ہو گئی ہے اب بے سروپااعلانات کر کے پاناما چور احتساب سے بچ نہیں سکتے تحریک انصاف 20سالوں سے کرپشن کے خلاف آواز بلند کر رہی ہے ۔

اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ آخر کار ممنو ن حسین کو بھی خراب ملکی حالات نظر آ گئے ہیں ممنون حسین کی طرف سے اعتراف کرنا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کرپشن نے پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ممنون حسین نی4برسوں تک آنکھیں بند کر رکھی ہوئی تھیں ممنون حسین نے اعتراف کر کے دراصل اپنی نا اہلی ،ناکامی اور بد عہدی کا اعتراف کر رہے ہیں انہیں قوم کو بتانا ہو گا کہ کن سیاسی مصلحتوں کی بنیاد پر اب تک ان کے ہونٹ بند رہے ممنون حسین کو دراصل یہ کہنا چاہیے تھاکہ موجودہ حکمرانوں کو 35سالوں سے حرام کھانے کی عادت پڑی ہوئی ہے قوم کے اربوں روپے بے دردی سے لوٹے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان کے بعد سندھ میں کرپشن کا بڑا سکینڈل سامنے آنا حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ثابت ہو گیا ہے کہ حکمران کس طرح ملک کو دیمک کی طرح چاٹ کر کھا رہے ہیں پولیس اہلکار کے پاس اربوں روپے پکڑے جارہے ہیں ۔اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری مافیا نے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے اور عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں (ن) لیگ کی حکومت غریب عوام کا خون چوس رہی ہے یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں17روپے فی لیٹر ممکنہ اضافہ کرنے سے حکومت باز رہے اس حکومت نے غریب کے جسم سے آخری خون کا قطرہ نچوڑنے کا تہیہ کر رکھا ہے تحریک انصاف اس اضافے کو مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حکومت عوام پر پیٹرول بم گرانے کی بجائے انہیں ریلیف فراہم کرے ۔