صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ اور طلباء و طالبات کیلئے مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے، مشتاق احمد غنی

اعلیٰ جامعات میں تحقیق کے شعبہ کو فروغ دینے کیلئے صوبائی حکومت نے گرانٹ منظورکرائی ہے جس سے اعلیٰ جامعات میں نہ صرف تحقیق کا شعبہ مضبوط ہوگا بلکہ طلباء وطالبات میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ پیداہوگا،ترجمان خیبرپختونخواحکومت

منگل 28 فروری 2017 21:45

صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ اور طلباء و طالبات کیلئے مفت تعلیم کی فراہمی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ اور اعلی تعلیم مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم کے فروغ اور طلباء و طالبات کیلئے مفت تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور تعلیمی اصلاحات سے صوبے میں تعلیمی انقلاب برپا ہوگیا ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزیونیورسٹی آف سوات میںمستحق طلباء وطالبات میںہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے نیڈبیسڈسکالرشپ پروگرام کے تحت وظائف کی تقسیم کے دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مہمان خصوصی نے کثیر تعداد میں طلباء و طالبات میں سکالرشپس تقسیم کئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا خواب ادھوراہے اور کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی اورپی ٹی آئی کی حکومت اسی اصول پر کاربند ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی خصوصی ہدایت پر پورے صوبے میں تعلیم کے شعبے میں قابل قدر اصلاحات کی گئی ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

کالجز اور اعلیٰ جامعات میں سفارش کلچر کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے،صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار اعلیٰ جامعات میں میرٹ پر وائس چانسلرز کی تعیناتی عمل میں لائی جا رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اعلیٰ جامعات میں تحقیق کے شعبہ کو فروغ دینے کے لئے صوبائی حکومت نے گرانٹ منظورکرائی ہے جس سے اعلیٰ جامعات میں نہ صرف تحقیق کا شعبہ مظبوط ہوگا بلکہ طلباء وطالبات میں بھی آگے بڑھنے کا جذبہ پیداہوگا۔

مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے پارٹی قائد عمران خان کی قیادت میں ٹیم پوری طرح متحرک ہے اور اس صوبے سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کرکے دم لینگے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب خیبر پختونخوا کے عوام دیگر ترقیافتہ ممالک کی صف میں کھڑے نظرآینگے اور اسی جذبے کے تحت موجودہ صوبائی حکومت پوری ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنے تبدیلی کے ایجنڈے پر گامزن ہے ۔ اُنہوں نے اس موقع پر یونیورسٹی آف سوات وائس چانسلرڈاکٹر بخت جہاں کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ موجودہ وائس چانسلر کی محنت کی بدولت سوات یونیورسٹی کی کارکردگی دوسری یونیورسٹیوں کے مقابلے میں بہت بہترہے۔

متعلقہ عنوان :