نائب صدرپی ٹی آئی سندھ آغارفیع اللہ کاساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 19:36

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017) : تحریک انصاف سندھ کے نائب صدرآغارفیع اللہ نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے تحریک انصاف سندھ کے نائب صدرآغارفیع اللہ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیاہے۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے آغارفیع اللہ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔

متعلقہ عنوان :