وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،صوبے میں ہارٹیکلچر کے فروغ اورلینڈ سکیپنگ کے حوالے سے متعدد امور کا جائزہ لیاگیا
چین کی معروف ہارٹیکلچر کی کمپنی’’ بیجنگ فلورنسکیپ ‘‘کے حکام کی اجلاس میں خصوصی شرکت،چینی کمپنی کا پنجاب کیساتھ تعاون پر اتفاق صوبے میںہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے موثر اقدامات کیے گئے ہیں،ترقیاتی منصوبوں کو ہارٹیکلچرکے ذریعے دیدہ زیب بنایاگیاہے ہارٹیکلچر کے فروغ میں چین کی کمپنی کے تجربے اورمہارت سے فائدہ اٹھائیں گے،چینی کمپنی سے جامع معاہد ہ کیا جائیگا‘ شہباز شریف
منگل 28 فروری 2017 21:40
(جاری ہے)
ہارٹیکلچر کے فروغ میں چین کی کمپنی کے تجربے اورمہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔
اس ضمن میں چین کی کمپنی سے جامع معاہدہ کیاجائے گا۔انہوںنے کہا کہ 9ڈویژنوں سے ماہرین پر مشتمل وفد چینی کمپنی سے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے چین بھجوایاجائے گا۔لاہور میں لینڈ فل سائٹ کو بیجنگ کی لینڈ فل سائٹ کی طرز پر ڈھالنا چاہتے ہیں ۔لینڈ فل سائٹس اوراورلینڈ سکیپنگ کے حوالے سے چینی کمپنی کے تعاون کاخیر مقدم کریں گے۔انہوںنے کہا کہ چینی کمپنی ہارٹیکلچر کے فروغ کے حوالے سے ٹیکنالوجی منتقل کرے اورہمارے افراد کو تربیت بھی دے۔ ہمیں خوشی ہوگی کہ چینی کمپنی پی ایچ اے لاہور سمیت دیگر پی ایچ ایز کیساتھ تعاون کو فروغ دے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچر کے قیام کے منصوبے پر کام کررہی ہے ۔ہارٹیکلچر ادارے کے قیام پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے ۔ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے چین کی کمپنی کے حکام کیساتھ معاہدہ کیلئے مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کیا جائے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور چین عظیم دوست ہیںاوردوستی کا یہ رشتہ مضبوط سے مضبوط تر ہورہا ہے ۔11ہزار چینی پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں جو دوطرفہ تعاون اوردوستی کی اعلی مثال ہے ۔اس موقع پرچینی کمپنی کے حکام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہارٹیکلچر کے فروغ اورلینڈ سکیپنگ کے حوالے سے پنجاب حکومت کیساتھ ملکرکام کرنے کے خواہاں ہیں۔پنجاب حکومت کو ہارٹیکلچرکے فروغ کے حوالے سے ٹیکنالوجی منتقل کریں گے اور ہر قسم کا تعاون بھی فراہم کریں گے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری ہاؤسنگ،وائس چیئرمین پی ایچ اے افتخار احمد،بیجنگ میں پاکستانی کمرشل کونسلرڈاکٹر ارفعہ اقبال ،ڈی جی پی ایچ اے،کمشنرو ڈپٹی کمشنرلاہور،ڈی جی لاہور والڈ سٹی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ مختلف شہروں کے پی ایچ ایز کے حکام اورکمشنر و ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میںشریک ہوئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر مینجر آف لینڈ سکیپگ پراجیکٹ ژیاؤ فیلن ،انجینئر لینڈ سکیپنگ ڈیپارٹمنٹ ژیمنگ وانگ اورانجینئر پروڈیکشن ڈیپارٹمنٹ کیون چننے بھی اجلاس میںشرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.