وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے سعودی سفیر عبد اللہ مزوق الزہرانی کی ملاقات

پاکستان سعودی عرب کا باہمی تعاون اپنے عوام اور مسلم امہ کے مفاد میں جاری رہے گا ،ْوزیر مملکت مریم اور نگزیب اطلاعات و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ضروری ہے ،ْ سعودی سفیر

منگل 28 فروری 2017 21:37

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے سعودی سفیر عبد اللہ مزوق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کا باہمی تعاون اپنے عوام اور مسلم امہ کے مفاد میں جاری رہے گا ۔ منگل کو وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب سے سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت کسی بھی ملک کے تشخص کو اجاگر کرنے میں منفرد کا کردار اورمختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات‘ محبت، امن اور ہم آہنگی کے عالمی اقدار کو فروغ دیکر تہذیبوں کو قریب لانے میں کردارا دا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب کیساتھ قریبی تعلقات ہیں‘دونوں ملک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں اسکے ساتھ ساتھ دونوں ملک عالمی امن اور ہم آہنگی کیلئے بھی ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے‘ پاکستان سعودی عرب کا باہمی تعاون اپنے عوام اور مسلم امہ کے مفاد میں جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کا محبت اور مذہبی عقیدت کا رشتہ ہے ۔سعودی سفیر عبداللہ مرزوق الزاہرانی نے کہا کہ دوستانہ تعلقات کے فروغ میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اطلاعات و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں قریبی تعاون ضروری ہے۔ سعودی سفیر نے وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو سعودی عرب دورے کی دعوت دی ۔