ای سی او وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کی منظوری دیدی گئی

منگل 28 فروری 2017 21:32

ای سی او وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ای سی او وزراء خارجہ کونسل کے 22ویںاجلاس میں 13ویں ای سی او سربراہ اجلاس کے ایجنڈے اور ای سی او وژن 2025کی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں اسلام آباد اعلامیئے کے مسودے کی بھی منظوری دی گئی۔قبل ازیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو وزارتی کونسل کا چیئر مین منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

وزراء خارجہ کونسل کے اجلاس میں ایران،ترکی،آذربائیجان،تاجکستان،ترکمنستان،کرغزستان،قازخستان اور ازبکستان کے وزراء خارجہ شریک ہوئے جبکہ افغانستان کی نمائندگی پاکستان میں افغانستان کے سفیر نے کی۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کی۔وزارتی اجلاس میں وزراء خارجہ نے ٹرانسپورٹ،انفراسٹرکچر،توانائی،معاشی تعاون کیلئے تجاویز دیں۔(آج)بدھ کو سربراہ اجلاس میں پاکستان سمیت نو ممالک کے سربراہ شریک ہونگے۔