عبدالستار ایدھی (مرحوم) نے دنیا میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، مریم اورنگزیب

منگل 28 فروری 2017 21:23

عبدالستار ایدھی (مرحوم) نے دنیا میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے عبدالستار ایدھی (مرحوم) کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو عبدالستار ایدھی مرحوم کی وفات کے بعد ان کی سالگرہ کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ عبدالستار ایدھی مرحوم جدید دور کے صوفی تھے، انہوں نے دنیا میں انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اور لاچاروں و بے کسوں کی مدد کی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے دعا کی کہ الله تعالیٰ عبدالستار ایدھی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :