پشاور، پاک ترک سکول کے زیر تعلیم طلبہ کے والدین کا سکول کا انتظام ،،معارف تنظیم‘‘ کے حوالے کرنے پر اظہارتشویش

منگل 28 فروری 2017 21:15

پشاور، پاک ترک سکول کے زیر تعلیم طلبہ کے والدین کا سکول کا انتظام ،،معارف ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) پاک ترک سکول کے زیر تعلیم طلبہ کے والدین نے سکول کا انتظام ،،معارف تنظیم‘‘ کے حوالے کرنے پر پر تشویش کا اظہار کیا ہے،حکومت پنجاب پاک ترک فاونڈیشن کے چیئرمین کومستعفی ہونے پر ہراساں کررہی ہے جس سے طلبہ کی مستقبل دائو پر لگا نے کی متعاردف ہے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلبہ کے والدین اویس بلال،ڈاکٹرمحمد زبیر، اور صدیق شنواری سمیت دیگر نے کہا کے حکومت پاک ترک سکول کی انتظام ترکی کی ایک نااہل تنظیم ---’’معارف‘‘ کے حولے کررہی ہے جس کا نہ کوئی تجربہ ہے اور نہ اہلیت ، ان کا کہنا تھا کہ چھ ما قبل ترک حکومت کی خواہش پر ترک ڈائریکٹر اور اساتذہ کو ملک بدر کیا گیا اور انتظام پاکستانی انتظامیہ کو سونپ دیا گیاتاہم اب سکول انتظام مذکورہ تنظیم کے حوالے کرنے کیلئے کوشان ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاک ترک سکول جو گزشتہ بائیس سالوں سے ملک میں معیاری تعلیم مہیہ کررہی ہے دس شہروں میں اٹھائیس برانچزجس میں بارہ ہزار طلبہ ریر تعلیم ہے اور قومی اور بین لاقوامی سطع پر 274 تمعات حاصل کئے ہے انہوں ے کہا کہ حکومت کو اگر اسکولز کو معارف تنظیم کے زیر انتظام کرنا مقصود ہے تو دیہاتوں میں ڈیڑھ لاکھ سے ذائد سکول ہے ان میں سے کچھ کو مذکورہ تنظیم کے حوالے کرے انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم کو سیا ست سے الگ کر کے موجودہ انتظامیہ کساتھ معاونت کرے تاکہ پاک ترک سکول معیاری تعلیم دینے کی سفر کو جاری رکھ سکے۔

متعلقہ عنوان :