وقت ملا تو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے جاونگا ، وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک بھی پی ایس ایل کے دلدادہ نکلے

منگل 28 فروری 2017 21:09

وقت ملا تو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے جاونگا ، وزیراعلی خیبرپختونخوا ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویزخٹک بھی پی ایس ایل کے دلدادہ نکلے ۔ وقت ملا تو پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے جاونگا ، پنجاب میں پختونوں کیخلاف کریک ڈاون کو فوری بند کیا جائے۔

(جاری ہے)

نوشہرہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں تیرہویں بیسک ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ایلیٹ فورس کی تنخواہیں پنجاب کے مساوی لائیں گے،تنگی کچہری پرحملے کے دوران ایلیٹ فورس نے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ پختونوں کے خلاف پنجاب میں شکایت ملی تو خود پنجاب کے تھانوں کا دورہ کروں گا۔پی ایس ایل سے سے متعلق سوال کے جواب پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اللہ خیر کرے۔وقت ملا تو پی ایس ایل دیکھنے جائوں گا۔وزیر اعلیٰ نے ایلیٹ پولیس کے انسٹرکٹرالاونس میں 20 فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا۔