ایران اور آذربائیجان کے صدور کااسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال ،ْ21،ْ 21توپوں کی سلامی دی گئی

تینوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے ،ْ پاکستان ائیر فورس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

منگل 28 فروری 2017 21:01

ایران اور آذربائیجان کے صدور کااسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) ایران کے صدر حسن روحانی اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا اسلام آباد پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ منگل کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 13ویںاقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) کے سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے تووفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نور خان ائر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

آذر بائیجان کے صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا ،ْ آمد پر انکو 21 توپوں کی سلامی دی گئی ` پاکستان اdئر فورس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا اس موقع پر پاکستان اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بعد ازاں ایران کے صدر حسن روحانی 13ویںاقتصادی تعاون تنظیم( ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے تو وزیر سیفران عبدلقادر بلوچ نے نور خان ایئر بیس پر معزز مہمان کا پر تپاکاستقبالکیا۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایران کے صدر والہانہ استقبال کیا گیا ،ْ حسن روحانی کی آمد پر انھیں اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔پاکستان ایئر فورس کے چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان اور ایران کے قومی ترانے بجائے گئے۔

متعلقہ عنوان :