اسحاق ڈار کا خورشید شاہ اور نوید قمر سے ٹیلیفونک رابطہ ،ْ پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کی پیش رفت سے آگاہ کیا

پیپلز پارٹی کی 4مارچ کو منعقد ہونے والی اے پی سی اجلاس کی بنیاد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو بلایا جارہا ہے ،ْوزیر خزانہ

منگل 28 فروری 2017 21:01

اسحاق ڈار کا خورشید شاہ اور نوید قمر سے ٹیلیفونک رابطہ ،ْ پارلیمانی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوید قمر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دونوں رہنمائوں کو قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی 4مارچ کو منعقد ہونے والی اے پی سی اجلاس کی بنیاد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 6 مارچ کو بلایا جارہا ہے ۔