ملک کےشمالی اورمیدانی علاقوں میں6.0شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا

اسلام آباد،خیبرپختونخواہ اورپنجاب کےبعض علاقوں میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے،تاہم ابھی کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 18:54

ملک کےشمالی اورمیدانی علاقوں میں6.0شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس میں مبتلا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017) : ملک کے شمالی اور میدانی علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھے، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباداور گردونواح جبکہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں پشاور،لوئردیر،فاٹا،خیبرایجنسی،باجوڑ،چترال اور شانگلہ ،میرآزادپورکشمیر،مری ، کوہستان ، گلگت ،چلاس ، سوات، مانسہرہ اور ہری پور، لاہور، سیالکوٹ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کاورد کرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاترزسے باہر سڑکوں پرنکل آئے۔ زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت6.0 جبکہ گہرائی 10کلومیٹرریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کامرکزتاجکستان تھا۔ میڈیارپوٹس کے مطابق تاحال زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :