ملک کےشمالی اورمیدانی علاقوں میں6.0شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس مبتلا

اسلام آباد،خیبرپختونخواہ اورپنجاب کےبعض علاقوں میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کیےگئے،تاہم ابھی کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔میڈیارپورٹس

muhammad ali محمد علی منگل 28 فروری 2017 18:49

ملک کےشمالی اورمیدانی علاقوں میں6.0شدت کازلزلہ،لوگ خوف وہراس مبتلا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017) : ملک کے شمالی اور میدانی علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھے، اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباداور گردونواح جبکہ خیبرپختونخواہ کے علاقوں پشاور،لوئردیر، فاٹا، خیبرایجنسی،باجوڑ، چترال اور شانگلہ ، میرآزادپورکشمیر، مری ، کوہستان، گلگت ،چلاس ،سوات، مانسہرہ اور ہری پور،لاہور، سیالکوٹ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے اپنے گھروں اور دفاترزسے باہر سڑکوں پرنکل آئے۔ زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت6.0جبکہ گہرائی 10کلومیٹرریکارڈکی گئی ہے۔ زلزلے کامرکزتاجکستان ہے۔ میڈیارپوٹس کے مطابق تاحال زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :