پی ایس ایل کافائنل:شائقین کرکٹ کیلئےپارکنگ انتظامات کی تیاریاں شروع

قذافی اسٹیڈیم کے چاروں اطراف پارکنگ2 کلومیٹرکےفاصلے پربنائی جائیگی،ایمبولینسزموجودرہیں گی،پارکنگ کی کلیئرنس بم ڈسپوزل اسکواڈ کریگا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 18:49

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017) : صوبائی دارلحکومت میں پی ایس ایل کے فائنل کیلئے پارکنگ انتظامات کی تیاریاں شروع کردی گئیں،شائقین کرکٹ کوقذافی اسٹیڈیم میں پہنچنے کیلئے ایک کلومیٹرتک پیدل سفرکرناہوگا،پارکنگ کی کلیئرنس بم ڈسپوزل اسکواڈ کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ کی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظرقذافی اسٹیڈیم چاروں اطراف ایک کلومیٹر سے زائد کاعلاقہ خالی کروالیاجائیگا۔

جبکہ پارکنگ کے انتظامات بھی اسٹیڈیم سے ایک کلومیٹردورکیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مال روڈسے آنیوالی گاڑیوں کیلئے مسلم ٹاؤن پُل کے نیچے پارکنگ کی جگہ مختص کی جائے گی۔کینٹ اور کینال سے آنیوالی گاڑیوں کیلئے ایف سی کالج میں پارکنگ بنائی گئی ہے۔جہاں پر400گاڑیاں اور 1800تک موٹرسائیکلیں کھڑی کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ڈیفنس اور والٹن سے آنے والے شائقین کرکٹ کیلئے لبرٹی چول میں پارکنگ بنائی جائیگی۔جبکہ وی آئی پی شخصیات کی گاڑیاں پی سی ایس آئی آرگراؤنڈمیں پارک ہوں گی۔اسی طرح پارکنگ ایریامیں میچ کے اختتام تک ایمبولینسزموجودرہیں گی۔دوسری جانب میچ سے قبل پارکنگ ایریازکی بم ڈسپوزل اسکواڈسے کلیئرنس لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :