پانامہ کیس کا فیصلہ شریف خاندان اور انکے درباریوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا‘یاسمین راشد

کرپٹ شریف فیملی اور موٹو گینگ کواپنا اگلا ٹھکانہ جیل نظر آرہا ہے ،(ن) لیگ کا موٹو گینگ چور مچائے شور جیسے ڈرامے کر رہا ہے

منگل 28 فروری 2017 20:43

پانامہ کیس کا فیصلہ شریف خاندان اور انکے درباریوں کی سیاسی موت ثابت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف پروفیشلز فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ شریف خاندان اور انکے درباریوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا ، کرپٹ شریف فیملی اور موٹو گینگ کواپنا اگلا ٹھکانہ جیل نظر آرہا ہے ،(ن) لیگ کا موٹو گینگ چور مچائے شور جیسے ڈرامے کر رہا ہے،پانامہ چور حکمران اب احتساب سے نہیں بچ سکتے اور اس دفعہ قوم شر یف فیملی کو جدہ بھا گنے نہیں دے گی،عمران خان نے نواز شریف اور ان کے بچوںکی کرپشن سے پردہ اٹھا دیا ہے یہ اور ان کے درباری جتنے مرضی جھوٹ بو ل لیںقوم کو گمراہ نہیںکر سکتے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کی سزا عام آدمی کو مل رہی ہے ، ملکی اداروں تباہ ہو ر ہے ہیں،آئے روز پٹرولیم مصنوعات میںاضافہ کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کی قیمتیں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،(ن)لیگ کے دور حکومت میں غربت مہنگائی اور بے روز گاری میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے ،ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے کی طرف جارہا ہے ،شریف خاندان خوشحال اور ملک کی عوام بدحال ہوتے جارہے ہیں ،مزدور اور کسان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز حکومت نے تما م سابقہ حکومتوں کے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں ، ملک بھر میںکرپشن اور لوٹ مار جاری ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ ملک سے کرپٹ عناصر اورکرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے بغیر ملک کومضبوط بنیادیں نہیں فراہم کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی عوام کی زندگیوں میں آسودگی لائی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :