لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا

منگل 28 فروری 2017 20:29

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔جسٹس مظہر اقبال سدھو نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کر دیا ہے ۔جسٹس مظہر اقبال سدھو 1961ء میں شیخوپورہ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1985ء پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی ۔

(جاری ہے)

پنجاب بار کونسل میں اندراج کے بعد وہ اسی سال ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے ممبر بنے ۔

1988ء میں ہائیکورٹ کے وکیل کے طور پر اندراج ہوا ۔ 2002ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 2004ء میں وہ شیخوپورہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی منتخب ہوئے ۔ جسٹس مظہر اقبال سدھو کو19فروری 2010ء کو لاہور ہائیکورٹ کاجج تعینات کیا گیا اور ان کا نام سنیارٹی لسٹ میں 10ویں نمبر پر تھا ۔ان کی ہائیکورٹ میں تعیناتی کی مدت 28فروری 2023ء تھی ۔