ایل ڈی اے غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے خلاف ان ایکشن ‘پنجاب گورنمنٹ کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اور خیابان امین میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں

منگل 28 فروری 2017 20:29

ایل ڈی اے غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے خلاف ان ایکشن ‘پنجاب گورنمنٹ کوآپریٹو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) ایل ڈی اے غیر قانونی ہاسنگ سکیموں کے خلاف ان ایکشن ‘پنجاب گورنمنٹ کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی اور خیابان امین میں غیرقانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے شہر میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں پنجاب گورنمنٹ کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں پار ک کیلئے مختص 2 کنال اراضی پرتعمیر 10 دکانوں کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دیا ایل ڈی اے نے دوسری کارروائی خیابان امین میں کی جہاں مفادات عامہ کے لئے مختص جگہ پر غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے زمین واگزار کروا لی اس موقع پر کسی قسم کی مزاحمت سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری اور انفورسمنٹ کا عملہ بھی موجود تھاایل ڈی اے آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر علی ریاض سیکھو، سٹیٹ افسر سیف اللہ اور انسپکٹر غفور نیازی نے کی۔