لاہور چیمبر آف کامرس اور شہر کی تاجر برادری نے بھی پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل کی بھرپور حمایت کر دی

منگل 28 فروری 2017 20:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) لاہور چیمبر آف کامرس اور شہر کی تاجر برادری نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے لاہور میں فائنل کی بھرپور حمایت کر دی‘ نائب صدر ناصر حمید خان اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کہتے ہیں پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہونے سے خوف کی فضا دور ہوگی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کا فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، اس سے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھلنے میں بھی مدد ملے گی۔

نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ناصر حمید خان نے بھی پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کے حکومتی فیصلے کی بھرپور تائید کی ناصر حمید خان نے کہا کہ حکومت اور قوم نے دلیرانہ فیصلہ کرکے ثابت کردیا کہ یہ قوم دہشت گردوں سے گھبرانے والی نہیں، ماضی کی طرح پاکستان کے میدان دوبارہ آباد ہوں گے۔