براہمداغ بگٹی دہشتگردی کے متعددمقدمات میں مطلوب،حکومت نےریڈوارنٹ جاری کردیے

ریڈوارنٹ میں براہمداغ بگٹی کودہشتگردقراردیاگیا،براہمداغ کواس وقت بھارت نے پناہ دے رکھی ہے۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 28 فروری 2017 18:19

براہمداغ بگٹی دہشتگردی کے متعددمقدمات میں مطلوب،حکومت نےریڈوارنٹ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28فروری2017) : حکومت نے براہمداغ بگٹی کے ریڈوارنٹ جاری کردیے،ریڈوارنٹ میں براہمداغ بگٹی کودہشتگردقراردیاگیا،براہمداغ کواس وقت بھارت نے پناہ دے رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے براہمداغ بگٹی کے دہشتگردی میں ملو ث ہونے پرریڈوارنٹ جاری کردیے ہیں۔حکومتی اداروں نے براہمداغ بگٹی کے عزائم سے ان کے قبیلے کوبھی آگاہ کردیاہے۔

(جاری ہے)

براہمداغ بگٹی اپنے قبیلے کے افرادکوافغانستان بلارہاہے۔وزارت داخلہ کی ہدایات ایف آئی اے کوموصول ہوگئی ہیں۔ایف آئی اے حکومتی ہدایات سے متعلق انٹرپول کوآگاہ کرے گی۔سکیورٹی اداروں کوبراہمداغ بگٹی دہشتگردی کے متعددمقدمات میں مطلوب ہے۔ذرائع کے مطابق براہمداغ بگٹی کے ساتھ بلوچ ریپبلک آرمی کے شیرمحمدعرف شیراکے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :