سردیوں کی چھٹیاں ختم، آج سے کرم ایجنسی کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کھل گئے

منگل 28 فروری 2017 19:54

پارا چنار ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعدآج یکم مارچ سے کرم ایجنسی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کھل گئے ۔

(جاری ہے)

پارا چنار سمیت کرم ایجنسی میں سکولوں کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی فورسز کو مختلف جگہوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ کرم ایجنسی میں سردیوں کی چھٹیوں کے اختتام کے بعد یکم مارچ سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے اور (آج) بدھ سے تمام سکولوں میں باقاعدہ پڑھائی کا آغاز ہو جائے گا جبکہ طلبہ اور سکولوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی فورسز کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :