چونیاں، نامعلوم چور تالے توڑ کر دوکان سے یو پی ایس ، لائٹنگ کا سامان اور تار چوری کر کے لے گئے

منگل 28 فروری 2017 19:47

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) نامعلوم چور تالے توڑ کر دوکان سے یو پی ایس ، لائٹنگ کا سامان اور تار چوری کر کے لے گئے ۔تھانہ سرائے مغل پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 5نامعلوم چور تھانہ سرائے مغل کے نواحی گائوں کھڈیاں چک 41میں مقامی صحافی رمضان بھٹی کی دوکان کے تالے توڑ دو عدد یوپی ایس ، کاپر تار اور لائٹنگ کا سامان چوری کر کے لے گئے ۔مقامی صحافی رمضان بھٹی نے چوری کی واردات کا مقدمہ درج کروانے کیلئے تھانہ سرائے مغل پولیس کو تحریری درخواست دی ہے تاہم پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :