کہوٹہ، ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی، ایک شخص زخمی، ایک ڈاکو پکڑا گیا

منگل 28 فروری 2017 19:38

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) یو سی ہوتھلہ کے گائوں پنیالی میں گھر والوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی فائرنگ سے محمد شفیق زخمی جبکہ ایک ڈاکو کو پکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق محمد شفیق ولد محمد شبیر ساکن پنیالی نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ ہم رات کو گھر میں تھے میری بیوی گھر سے باہر نکلی تو تین مسلح ڈاکو نے انکو دھمکی دی کہ اگر آواز نکالی تو گولی مار دیں گے اس نے شور مچایا تو میںباہر نکل رہا تھا کہ انھوں نے کلاشنکوف سے فائر نگ کی جسکی گولی میرے ہاتھ میں لگی میں نے اور میرے والد محمد شبیر نے ڈاکو ئوں کو پکڑ لیا جبکہ اُن میں سے مسراف کیانی ولد محمد حنیف اور شہزاد کیانی ساکن قلعہ پھروالا بھاگ گے جبکہ طاہر کیانی ولد محمد اسلم ساکن دڑیاہاکو ہم نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا اس طرح دکیتی کی واردات ناکام ہو گئی چیئر مین یو سی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر بھی موقع پر پہنچ گئے انھوں نے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کے پولیس ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔

متعلقہ عنوان :