الیکشن کمیشن میں علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامہ جمع کرانے کے معاملہ کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی

پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم کو بطور پارٹی پرچم استعمال کرنے کا معاملہ بھی 30 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا

منگل 28 فروری 2017 19:38

الیکشن کمیشن میں علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامہ جمع کرانے کے معاملہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) الیکشن کمیشن میں علیم خان کے خلاف جعلی حلف نامہ جمع کرانے کے معاملہ کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی جبکہ پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم کو بطور پارٹی پرچم استعمال کرنے کا معاملہ بھی 30 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی صدارت میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ سردار ایاز صادق کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے جس پر سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ،ْ پاک سرزمین پارٹی کو قومی پرچم کو بطور پارٹی پرچم استعمال کرنے کا معاملہ بھی 30 مارچ تک ملتوی کر دیا گیا۔