گورنرخیبرپختونخوا نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کیلئے بجٹ2017-18 کی منظوری دیدی

منگل 28 فروری 2017 19:34

گورنرخیبرپختونخوا نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کیلئے بجٹ2017-18 کی منظوری ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء)گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کیلئے بجٹ 2017-18 کی منظوری دیتے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی نظام کو جدیددور سے ہم اہنگ اورفعال کردار کاحامل بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ تعلیم ہی کے ذریعے قومیں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ وہ منگل کے روز گورنرہاؤس پشاورمیںاسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے سینٹ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

اجلاس میںوزیراعلی کے مشیربرائے اعلی تعلیم مشتاق احمدغنی، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحبیب احمد ، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر، سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اوریونیورسٹی کی سینٹ کے دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں یونیورسٹی کی کارکردگی اور بجٹ کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنراقبال ظفرجھگڑا نے تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں تاریخی اسلامیہ کالج کے کردار کو سراہا اوراعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹیوں کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے معیاری تحقیقی و تعلیمی سرگرمیوں پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت پرزوردیا۔

انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں معیاری اوراعلی تعلیم کا کردارنہایت اہمیت کاحامل ہے اورتاکید کی کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایاجائے اورتحقیق پرمبنی تعلیم کو فروغ دیاجائے۔