حکومت کے سر پر خون سوار ہے لاہوریوں کی زندگیاں دائو پر لگاکر میچ کروایا جارہا ہے ، حلیم عادل شیخ

پی ایس ایل کے مخالف نہیں حکومت ضد کی بجاء ہوش سے کام لے میچ سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں ،رہنما تحریک انصاف

منگل 28 فروری 2017 19:22

حکومت کے سر پر خون سوار ہے لاہوریوں کی زندگیاں دائو پر لگاکر میچ کروایا ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ایس ایل کا میچ لاہور میں کرانے کی ضد پر اڑ جانا سمجھ سے بالاتر ہے حالیہ دہشتگردی کی لہر میںجس قدر لاشیں اٹھانے کو ملی ہیں اس کو دیکھ کر اس طرح کا ایونٹ ضد میں کرنا مناسب نہیں یہ ایک اچھا قدم ہے کہ اس طرح کے ایونٹ ملک میں منعقد کیے جارہے ہیں مگر اس وقت ایسے حالات نہیں ہیں کہ یہ ایونٹ یہاں پر کیا جائے حکومت لاہوریوں کی زندگی دائو پر لگا کر اپنی ضد پوری کرنا چاہتی ہے حکومت ضد کی بجاء ہوش سے کام لے میچ سے زیادہ لوگوں کی زندگیاں اہم ہیںعادل ہائوس کراچی سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہمیں سب سے پہلے حالیہ دہشتگردی کی لہر کا پیچھا کرنا ہوگا اور دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کو ختم کرنا ہوگا جب امن امان قائم ہوجائے تو اس طرح کے ایونٹ کرائے جائیں اس وقت ساری دنیا کی نظریں پی ایس ایل پر لگی ہوئی ہیں خدانخواستہ اگر کوئی دہشتگردی کا واقعہ پیش آگیا تو پاکستان کا ایک خراب امیج دنیا کے سامنے جائے گا جس سے نواز برادران کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ یہ حکمران ملک کانہیں بلکہ ہمیشہ ہر بات میں ذاتی فائدے کا سوچتے ہیں اس وقت لوگوں کی زندگیاں اہم ہیں جسے دائو پر لگا کر میچ کھیلنا افسوسناک فیصلہ ہے اتنے سیکیورٹی حصار میں ہم دنیا کو پرامن پاکستان کا پیغام نہیں دے سکتے مریم اورنگزیب کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا ساری قوم کو پتہ ہے کہ ن لیگی کرپشن دفاع گینگ اپنا ہوش کھو چکی ہے مریم اورنگزیب پھولن دیوی بننے کی کوشش کررہی ہیں حکومت پی ایس ایل کے ایونٹ کو سیاسی بنا کر کھیلنا چاہتی ہے اگر کوئی بھی ناخشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمیوار پنجاب اور وفاقی حکومت ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :