کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دوسگے بھائیوں کو عمر قید کی سزا سنادی

منگل 28 فروری 2017 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر دوسگے بھائیوں کو عمر قید کی سزا سنادی ہے۔منگل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایںنڈ سیشن جج وسطی کے جج کے روبروایک قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے قتل کا جرم ثابت ہونے پردو سگے بھائیوں افسر خان اور لائق خان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان افسر خان اور لائق خان نے ملکر 2010 میں انور زیب کو ٹوکے کے وار سے قتل کیا تھا۔مجرموں کے خلاف مقدمہ نارتھ ناظم آباد تھانہ میں درج ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :