سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کی درخواست پرنیب حکام سے چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی

منگل 28 فروری 2017 19:21

سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کی درخواست پرنیب حکام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کی درخواست پرنیب حکام سے چار ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میںسابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ اور دیگر کے خلاف نیب انکوائری کے خلاف درخواست دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں نیب حکام نے رپورٹ جمع کرائی۔عدالت میں جمع رپورٹ میں رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیب نے انکوائری مکمل کرلی، جرم میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا ہے۔مزید انکوائری بند کرنے کے لئے چئیرمین نیب کو خط لکھ دیا ہے۔بعدازاں عدالت نے نیب سے چار ہفتوں میں مزید رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ علی مردان کے خلاف غیرقانونی اثاثہ جات رکھنے کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :