سندھ ہائیکورٹ، ڈاکٹر عاصم کے خلاف رفاحی پلاٹوں کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی

منگل 28 فروری 2017 19:16

سندھ ہائیکورٹ، ڈاکٹر عاصم کے خلاف رفاحی پلاٹوں کو کمرشل بنیادوں پر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف رفاحی پلاٹوں کو کمرشل بنیادوں پر استعمال کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔منگل کوسندھ ہائکورٹ میں دو رکنی بینچ کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ شریک ملزم اطہر حسین کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گذار نے اپنے موقف میں کہا کہ رفاحی پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں نے نہیں کی ہے میرے خلاف بے بنیاد ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گذار نے موقف میں مزید کہا کہ رفاحی پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق مزیدستاویزات جمع کرانے کے لئے مجھے مہلت دی جائے ۔ دوسری جانب نیب کے پراسیکوٹرنے عدالت میں کہا کہ سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے اطہرحسین نے نارتھ ناظم آباد میں موجود رفاحی پلاٹوں کی لیز ڈاکٹرعاصم کودی تھی جس کو بعد میںکمرشل بنیادوں پراستعمال کیا گیا ۔ احتساب عدالت میں ملزم اطہرحسین ڈاکٹرعاصم کیخلاف دائر کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم بھی ہے لہذا اسکو ضمانت نہ دی جائے ۔بعدازاںعدالت نے دونوں فریقین کا موقف سنتے ہوئے درخواست کی مزیدسماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔