ایل ڈی اے کے 22 پلاٹ37 کروڑ44لاکھ روپے میں نیلام

منگل 28 فروری 2017 19:12

ایل ڈی اے کے 22 پلاٹ37 کروڑ44لاکھ روپے میں نیلام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء)لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی مختلف رہائشی سکیموں میں واقع22 کمر شل پلاٹ مجموعی طور پر37 کروڑ44لاکھ69ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے - سب سے زیادہ بولی سبزہ زار سکیم کے سوک سنٹر میںواقع11مرلے رقبے کے کارنر پلاٹ نمبر111 کے لئے دی گئی-اس کی بنیادی قیمت13 لاکھ50 ہزار روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ36 لاکھ65ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پرتین کروڑ94لاکھ روپے میں نیلام ہوا-گلبرگ‘ جو ہر ٹائون ‘پیکیجز کوارٹرز والٹن ‘جوبلی ٹائون ‘ سبزہ زار‘گجر پورہ اور موہلنوال ہائوسنگ سکیموں میں واقع کمر شل پلاٹوںکا نیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹائون نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس فارقلیط میر‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ عبد الستار خان ‘عثمان غنی ‘ محمد نعمان خان اورخواجہ توقیرحسن ‘ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ عاصم سلیم اورمعظم رشید ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سیلز اینڈ الاٹمنٹ خرم یعقوب اور دیگر متعلقہ افسران نے کی- نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند63حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی-نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں-نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔